نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے، سرفراز احمد

پیر 14 نومبر 2016 19:50

نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے، سرفراز ..
کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء)پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فتح سے کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کو شکست دینے کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشمتل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا سرفرا ز احمد نے کہا کہ کیویز کو ان کی سرزمین پر ہرانا کسی چیلنج سے کم نہیں مگر ہم پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اترینگے اور انہیں ٹف ٹائم دینگے ۔