میونسپل کارپوریشن ساہیوال کی 9مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن)سویپ کر گئی

پیر 14 نومبر 2016 19:57

میونسپل کارپوریشن ساہیوال کی 9مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن)سویپ کر گئی

ساہیوال14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) میونسپل کارپوریشن ساہیوال کی 9 مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ (ن )کے 9امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہونے کی بنا پر میونسپل کارپوریشن ساہیوال میں 15نومبر کو پولنگ نہیں ہوگی اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ساہیوال رانا عبدالغفار کے مطابق 3خواتین ،2ورکر، 1یوتھ ،2 ٹیکنو کریٹ اور1 اقلیتی نشست کے 9امیدواروں کو غیر حتمی طور پر کامیاب قرار دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن 20نومبر کو جاری کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :