لاہور ، بارش کے سبب سموگ کے اثرات کا مکمل صفایا

پیر 14 نومبر 2016 19:57

لاہور ، بارش کے سبب سموگ کے اثرات کا مکمل صفایا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) لاہور میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارش کے سبب سموگ کے اثرات کا مکمل صفایا ہوگیا اور مطلع بالکل صاف ہوگیا ہے۔ بارش کے سبب لاہور کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے اور رات کے اوقات میں خنکی بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان نہیں تاہم درجہ حرارت میں کمی کے سبب خنکی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ گزشتہ روز دن کے اوقات میں مطلع صاف تھا تاہم ہلکی سرد ہوائیں چلتی رہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں مہینے کے آخر تک سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ اور درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :