لاہور قلندرز رائزنگ اسٹارز نے تیسرا وارم اپ میچ بھی جیت لیا

پیر 14 نومبر 2016 20:13

لاہور قلندرز رائزنگ اسٹارز نے تیسرا وارم اپ میچ بھی جیت لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) آسٹریلیا میں لاہور قلندرز رائزنگ اسٹارز کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے اور تیسرا وارم اپ میچ بھی جیت لیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس بھی ابھرتے ہوئے ستاروں کی حوصلہ افزائی کیلیے میچ دیکھنے پہنچ گئے۔لاہور قلندر رائزنگ اسٹارز کے خلاف سڈنی یونیورسٹی کلب کو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ مہنگا پڑا اور پوری ٹیم 18 اوورز میں 77 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

(جاری ہے)

عثمان قادر اور غلام ربانی نے تین تین وکٹیں حاصل کی۔ جواب میں رائزنگ اسٹارز نے ہدف 7 اوورز میں دو وکٹوں پر پورا کر لیا۔رائزنگ اسٹارز کا میچ دیکھنے کے لیے پاکستان ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس بھی گراونڈ میں پہنچے اور میچ کے اختتام پرکھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ سے ملاقات کی۔اس موقع پر سابق کپتان نے کھلاڑیوں کو قیمتی ٹپس بھی دیں۔ سہ فریقی سیریز میں لاہور قلندرز رائزنگ اسٹارز 15 نومبر کو اپنا پہلا میچ سڈنی تھنڈرز کے خلاف کھیلیگی۔۔

متعلقہ عنوان :