تنقید برائے تنقید کے کلچر نے معاشرے کو تباہ کر دیا :ماہرہ خان

پیر 14 نومبر 2016 20:21

تنقید برائے تنقید کے کلچر نے معاشرے کو تباہ کر دیا :ماہرہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ حسد اور تنقید برائے تنقید نے معاشرے کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ ایک دوسرے سے آگینکلنے کی دوڑ نے کئی فنکاروں کے مستقبل تاریک کر دئیے ہیں۔ میں نے بچپن سے ہی خود کو دوسرے سے سیکھنے کی طرف متوجہ کردیا تھا اور آج تک سیکھتی آ رہی ہوں۔ کبھی کسی کو اپنے سے کم تر نہیں سمجھا ہمیشہ کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

شوبز کی دنیا کسی یونیورسٹی سے کم نہیں ہے اس میں ہر طرح کے لوگ موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا اب مار دھاڑ کی فلموں کیلئے انڈسٹری میں کوئی جگہ نہیں ہے ، ایسی فلمیں اور ڈرامے بننے چاہییں جو شائقین کو اچھی تفریح مہیا کرسکیں۔ اس حوالے سے ہدایتکاروں کو بھی چاہیے کہ وہ پرانے چہروں کی بجائے نئے ٹیلنٹ کو سامنے ا آنا کا مزید موقع دیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کھل کر کر سکیں۔۔