باکسر ٹائسن لیوک فری کے مسلمان ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز

پیر 14 نومبر 2016 20:21

باکسر ٹائسن لیوک فری کے مسلمان ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) اٹھائیس سالہ انگلش پروفیشنل باکسر ٹائسن لیوک فری کے مسلمان ہو جانے کی خبر نے دھوم مچا دی۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نئے نام ریاض ٹائسن محمد نے شک کو حقیقت میں بدل دیا، خاص طور پر رِنگ میں اترنے سے پہلے دعا کرانے کی ویڈیو بھی خوب سپر ہِٹ ہوئی۔ ریاض ٹائسن محمد باکسنگ رِنگ کے ناقابل شکست فائٹر ہیں۔ وہ پچیس مقابلوں میں ہر بار فاتح رہے بلکہ اٹھارہ بار حریف کو ناک آؤٹ کیا۔ آخری بڑی جیت ولادی میر کلیچکو کے خلاف تھی اور ہیوی ویٹ کے عالمی چیمپئن بنے۔ ۔

متعلقہ عنوان :