بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

ویرات کوہلی نے بھارتی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں ممکنہ شکست سے بچالیا

پیر 14 نومبر 2016 20:34

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا
راجکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) ویرات کوہلی نے بھارتی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں ممکنہ شکست سے بچالیا ہے۔ انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو55 اوورز میں 310 رنز کا مشکل ہدف دیا۔ بھارتی ٹیم نیکھیل ختم ہونے پر3.52 اوورز کھیل کر 6وکٹ پر 172بنائے تھے۔کوہلی 49 اور جدیجہ 32 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں آخری دن حسیب حمید اور الیسٹر کک نیانگلینڈ کیلئے پہلی وکٹ پر 180رنز بنائے حسیب 82 اور کک ،130 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

انگلینڈ نے 260 رنز تین کھلاڑی آئوٹ پر اپنی اننگز ختم کردی۔جواب میں بھارتی ٹیم 71پر 4اور 132پر 6وکٹ گنوا کر شدید مشکلات کا شکارہوگئی۔اس وقت میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا،لیکن آخر میں قسمت انگلینڈ کا ساتھ چھوڑ گئی۔ عادل رشید نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اس کے بعد کوہلی اور جدیجہ میچ بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ معین علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائیگئے۔۔

متعلقہ عنوان :