چینی صد ر کا ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ

باہمی تعاون ہی دونوں ملکوں کے تعلقات کیلئے واحد چوائس ہے ، چینی صدر تعاون کو فروغ دینے کیلئے چین کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے ڈونلڈ ٹرمپ

پیر 14 نومبر 2016 20:42

چینی صد ر کا ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) چینی صدر ژان ژی ینگ اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صدر نے کہا ہے کہا کہ باہمی تعاون ہی دونوں ملکوں کے تعلقات کیلئے واحد چوائس ہے چین کے مرکزی ٹی وی چینل سی سی ٹی وی کے مطابق چین کے صدر کا کہنا تھا کہ حقائق ثابت کرتے ہیں کہ تعاون ہی چین اور امریکہ کے لئے واحد صحیح چوائس ہے دونوں ملکوں کو رابطہ کار کو مستحکم کرنا چاہیے دونوں ممالک معاشی ترقی اور معاشی گروتھ کے لئے کام کریں جس سے دونوں ممالک کے عوام استفادہ حاصل کرسکیں اور ایسی پیش رفت کے لئے آگے بڑھیں جس سے امریکہ چین تعلقات مزید آگے بڑھیں اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش مند ہے اور یقین ہے کہ امریکہ چین تعلقات ترقی کی بلندیوں پر پہنچ سکتے ہیں دونوں رہنمائوں نے قریبی رابطے رکھنے اور ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا ( ر ا ش د )

متعلقہ عنوان :