سردی بڑھ گئی،ڈرائی فروٹ اور ہیڑز کی قیمت میں اضافہ

پیر 14 نومبر 2016 20:42

سردی بڑھ گئی،ڈرائی فروٹ اور ہیڑز کی قیمت میں اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء)ملک کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔درجہ حرارت میں کمی آئی تو شہریوں نے گرم کپڑے پہن لیے جبکہ ڈرائی فروٹ ،جلانے کی لکڑی اور ہیٹرز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ملک بھر میں کہیں موسم بے حد ٹھنڈاہے تو کہیں ہلکاسرد ہے۔

(جاری ہے)

مری ، سوات ، ایبٹ آباد، ناران ، کاغان ،گلگت بلتستان میں استور، ہنزہ ، دیامر،ا آزاد کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں روز بہ روز سردی بڑھتی جارہی ہیجس کی وجہ سے گرم کپڑوں سوپ‘ خشک میوہ جات‘ کا استعمال بڑھ گیا ہے۔

قلات سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی ٹھنڈی ہوائوں کا راج ہیجس کے بعد ہیٹر زکا استعمال بڑھ گیا ہے۔ادھر سندھ اور پنجاب کیبہت سے علاقوں میں صبح اور رات کے وقت موسم زیادہ سرد ہوجاتا ہے،جبکہ خشک ہوائیں چلنے سینزلہ، زکام، کھانسی سمیت دیگرموسمی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔۔