پی پی رہنما و ں کا جہانگیر بدر کی وفات پر اظہا ر تعزیت

جہانگیر بدر کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ، یوسف رضا گیلانی

پیر 14 نومبر 2016 20:47

پی پی رہنما و ں کا  جہانگیر بدر کی وفات پر اظہا ر تعزیت
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ، پی پی رہنما شیریں رحمان ، رحمان ملک نے پی پی پی رہنما جہانگیر بدر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پی پی رہنما جہانگیر بدر کی وفات پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر بدر پارٹی کا اثاثہ تھے وہ ساری زندگی آمریت کیخلا ف ڈٹے رہے پارٹی اور ملک کے لئے جہانگیر بدر نے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں جہانگیر بدر کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے مرحوم کے لئے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے جہانگیر بدر کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پی پی سینیٹر شریں رحمان نے کہا کہ جمہوریت کیلئے جہانگیر بدر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جہانگیر بدر پارٹی کا اثاثہ اور وفاداری کے علمبردار تھے سینیٹر رحمان ملک نے بھی مرحوم کے لئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر بدر اچھے انسان اور سیاستدان تھے جہانگیر بدر کی وفات سے ملک ایک اچھے سیاستدان سے محروم ہوگیا ہے انہوں نے مرحوم کی بخشش او بلند درجات کیلئے بھی دعا کی ہے ( ر ا ش د )

متعلقہ عنوان :