عشرت العباد کاشیخ رشید کو ٹیلی فون

ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال،مستقبل میں رابطے قائم رکھنے پر اتفاق

پیر 14 نومبر 2016 20:47

عشرت العباد کاشیخ رشید کو ٹیلی فون
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ٹیلی فون پر رابطہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال سمیت مستقبل میں رابطے قائم رکھنے پر اتفاق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو ٹیلی فون کیا دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال خصوصاً کراچی کے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ عشرت العباد کا کہنا تھا کہ میری گورنر شپ پر آپ کے اعتماد پر میں شکر گزار ہوں۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں رابطے قائم رکھنے پر اتفاق کیا۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :