Live Updates

عمران خان نے پانامہ لیکس مقدمہ میں حامد خان کو اپنا وکیل مقرر کردیا

پیر 14 نومبر 2016 20:53

عمران خان نے پانامہ لیکس مقدمہ میں حامد خان کو اپنا وکیل مقرر کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پانامہ لیکس مقدمہ میں حنیف عباسی کی درخواست پر اپنا وکالت نامہ سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہوئے حامد خان کو اپنا وکیل مقرر کردیا ، عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف سابق ایم این اے حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی تھی جس میں حنیف عباسی نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے نام پانامہ لیکس میں آنے پر ان کیخلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا ۔

(جاری ہے)

حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت آج 15نومبر کو ہوگی ( ر ا ش د )

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات