ملک میں قیام پذیر غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت (کل) ختم ہوگی

پیر 14 نومبر 2016 21:11

ملک میں قیام پذیر غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت (کل) ختم ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء)ملک میں قیام پذیر غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت کل) منگل کو ختم ہو گی وزارت سیفران کے حکام کے مطابق غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں اضافہ کے حوالہ سے فیصلہ نہیں ہوا تاہم اس حوالہ سے فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں 31 مارچ تک توسیع دی گئی ہے ،ْ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت 15 نومبر 2016ء مقررہ کی گئی تھی جو (کل) منگل کو ختم ہو گی ۔