وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف اور لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کی بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدیدمذمت

عالمی برادری بھارتی جارحیت اور کنٹرول لائن پر بھاری اسلحے کے استعمال کا نوٹس لے ،ْبیان

پیر 14 نومبر 2016 21:11

وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف اور لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ کی بھارتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف اور لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فوج بھارتی اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دے رہی ہے‘ عالمی برادری بھارتی جارحیت اور کنٹرول لائن پر بھاری اسلحے کے استعمال کا نوٹس لے۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہمارے سفارتکار بھارتی جارحیت کو عالمی فورمز پر اجاگر کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی ترقی سے بھارت اپنے آپ کو غیر محفوظ تصور کر رہا ہے اسی لئے اس طرز کے اقدامات پر اتر آیا ہے،ہماری فوج بھارتی اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دے رہی ہے۔ وفاقی وزیر سرحدیں و ریاستیں لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ بھارت کو ایسا جواب دیں گے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا بچہ بچہ وطن کی حفاظت کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔