اللہ تعالیٰ جہانگیر بدر مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور اُن کے لواحقین کو دکھ پر صبر جمیل عطا کرے،میاں منظور وٹو

پیر 14 نومبر 2016 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور اُن کے لواحقین کو اس دکھ پر صبر جمیل عطا کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پیپلز پارٹی کے لئے جہانگیر بدر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے لئے بے مثال خدمات سرانجام دیں وہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے پارٹی اُن خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

مزید برآں انہوں نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کی شہادت پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے رویے کی وجہ خطے میں پاکستان کی امن کے لئے کوششیں سبوتاژ ہو رہی ہیں عالمی برادری بھارت کی ہٹ دھرمی کا سنجیدگی سے نوٹس لے اگر دو ایٹمی قوتوں کا آپس میں تصادم ہوا تو اس کے نہ صرف اس خطے میں بالکہ پوری دنیا کے لئے منفی اثرات مرتب ہوں گے

متعلقہ عنوان :