وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکی لندن میں برطانوی ہم منصب سے ملاقات

ملاقات میں الطاف حسین کیخلاف ریفرنس سے متعلق تبادلہ خیال،برطانوی وزیرداخلہ نے الظاف حسین کیخلاف کاروائی کی یقین دہانی کروائی،منی لانڈرنگ اورشرانگیزتقاریرکیس میں الطاف حسین کیخلاف مئوثرتحقیقات چاہتے ہیں۔وزیرداخلہ چوہدری نثارکی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 نومبر 2016 20:37

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکی لندن میں برطانوی ہم منصب سے ملاقات

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14نومبر2016ء) :وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے لندن میں برطانوی ہم منصب امبررڈ سے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے اموراورالطاف حسین کیخلاف ریفرنس سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے وزراء داخلہ کے درمیان ملاقات میں برطانوی وزیرداخلہ نے الطاف حسین کیخلاف کاروائی کی یقین دہانی کروائی۔

چوہدری نثارنے الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کے خاتمے پرتشویش کااظہارکیا۔چوہدری نثارنے کہا کہ الطاف حسین کیخلاف مئوثرتحقیقات اور کاروائی چاہتے ہیں۔توقع ہے کہ برطانیہ الطاف حسین کیخلاف شرانگیزتقریرپراپنے قوانین کے مطابق کاروائی کرے گا۔جس پربرطانوی وزیرداخلہ نے الطاف حسین کیخلاف کاروائی کی یقین دہانی کروائی۔