صوبے کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کی کمی نے پشتون بلوچ عوام کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہیں ‘بجلی کی لوڈشیڈنگ نے زمینداروں کی کمر توڑ دی ہے

نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر میر اقبال زہری ‘شبیر خلجی ‘ظفر بلوچ اور ذوہیب بلوچ کا مشترکہ بیان

پیر 14 نومبر 2016 22:40

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) صوبے کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کی کمی نے پشتون بلوچ عوام کی زندگیاں اجیرن کیں ہیں جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے زمینداروں کی کمر توڑ دی ہے ۔یہ بات نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر میر اقبال زہری ،شبیر خلجی، مرکزی کمیٹی کے رکن ظفر بلوچ اور تحصیل آرگنائزر ذوہیب بلوچ نے ایک بیان میں کہی ۔

انہوں نے کہا کہ سردیوں کے شروع ہوتے ہی مختلف علاقوں میں عوام کو گیس پریشر کی کمی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جبکہ حکومت صرف میڈیا میںبلند بانگ دعوے کرتی دکھائی دیتی ہے ۔میڈیا میں خوشحالی کے کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکا جا رہا ہے ۔بدقسمتی سے ہمارے نام نہاد قوم پرست، اسلام کے ٹھکیدار اور جمہوریت کے علمبردار صوبے کے سادہ لوح عوام کو استعمال کرتے ہیں یہ لوگ عوام کو صرف انتخابات کے دوران نظر آتے ہیں اور جب صوبائی و قومی اسمبلی یا سینٹ پہنچتے ہیں توعوام کو بھول جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبے پر عرصہ دراز سے مخصوس ٹولہ حکومت کررہا ہے جس کے صرف چہرے بدلتے ہیں مفادات نہیں ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے بانی رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے ہمیشہ غریب اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق کا تحفظ کیا ہے انہوں نے ہمیشہ محروم پشتون بلوچ عوام کی آواز ہر پلیٹ فارم پر بلند کی ہے اور انہوں نے ہمیشہ پشتون بلوچ اتحاد اور بھائی چارے کے لئے کام کیا ہے جو کہ صوبے میں امن کی ضامن ہے۔

متعلقہ عنوان :