کاشغر سے گوادر تک پہلے تجارتی قافلے کا بخیر پہنچناباعث مسرت ہے ‘کا شغر سے خیبر پختونخواہ ، ژوب اور کوئٹہ تا گوادر روٹ محفوظ ہے ‘عوام نے ہر جگہ پہلے تجاری قافلے کا والہانہ استقبال کیا ہے

رکن صوبائی زکواة کونسل مولانا شفیق دولت زئی کا بیان

پیر 14 نومبر 2016 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) کاشغر سے گوادر تک پہلے تجارتی قافلے کا بخیر پہنچناباعث مسرت ہے ‘کا شغر سے خیبر پختونخواہ ، ژوب اور کوئٹہ تا گوادر روٹ محفوظ ہے ۔عوام نے ہر جگہ پہلے تجاری قافلے کا والہانہ استقبال کیا ہے۔ممبر صوبائی زکواة کونسل مولانا شفیق دولت زئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے پہلے چینی تجاری قافلے کا کاشغر سے گوادر تک خیر و عافیت سے پہنچنا اطمنان بخش امر ہے اس قافلے کے بخیر اپنی منزل پر پہنچنے سے بلوچستان کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ یہاں خوشحالی کا دور آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی معیشت کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے لئے بھی معاشی آسودگی کا سبب ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس منصوبے سے صوبے کے غریب عوام کو روزگار میسر آئے گا ، غربت کا خاتمہ ہوگا اور یہاں کے محروم عوام میں زندگی کی لہر دوڑ جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ کا شغر سے خیبر پختونخواہ ، ژوب ، قلعہ سیف اللہ اور کوئٹہ تا گوادر رو ٹ ایک محفو ظ روٹ ہے جس کا ثبوت پہلے قافلے کا بخیر اپنی منزل کو پہنچنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے پشتون اور بلوچ عوام اس منصوبے کی کامیابی کے خواہاں ہیں مگران میں مغربی روٹ کے حوالے سے یہ بے چینی پائی جا رہی ہے کہ شاید یہ روٹ اقتصادی راہداری سے نکال دیا جائے گا یا تاخیر کا شکار کردیا جائے گا اس لئے وزیر اعظم میاں محمد نواز سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر جلد ازجلد کام شروع کرنے کے احکامات جاری کریں اور کام شروع کروادیں تا کہ یہاں کے عوام کے خدشات دور ہوسکیں ۔

متعلقہ عنوان :