گورنر سندھ کا پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 14 نومبر 2016 22:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی نے پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم زیرک اور تجربہ کار سیاستدان تھے، جمہوریت کے استحکام کے لئے مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ مرحوم اپنی سیاسی زندگی میں مضبوط و مستحکم پاکستان کے لئے نہ صرف جمہوریت کو نا گزیر گردانتے تھے بلکہ جمہوری استحکام کے لئے ہمیشہ کوشاں بھی رہے، ان کی کمی ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہے گی۔ گورنرسندھ نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :