آئیسکو ریجن سے مزید چار بجلی چور پکڑلیے گئے، آئیسکو ذرائع

پیر 14 نومبر 2016 22:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) ریجن سے مزید چار بجلی چور پکڑے گئے۔ آئیسکو ذرائع کے مطابق آئیسکو ریجن کے چکوال سرکل سی4 بجلی چور بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ واضح رہے کہ پکڑے جانے والے بجلی چور مین لائن سے ڈائریکٹ (کنڈا سسٹم) کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث تھے۔

بجلی چوروں کے خلاف نئے قانون کے تحت متعلقہ تھانوں میں قانونی کارروائی کیلئے درخواستیںدیدی گئی ہیں۔ آئیسکو نے اپنے معزز صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی فریضہ سمجھتے ہوئے بجلی چوری کی اطلاع آئیسکو کی نئی ایس ایم ایس سروس روشنی8398 یا آئیسکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیں اور واضح رہے کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی روشنی 8398 ایس ایم سروس اور ہیلپ لائن 118 ریجن کے پانچوں سرکلزبشمول اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، جہلم اور اٹک میں مثالی انداز میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہے ان سر وسز کو صارفین کی جانب سے بے پناہ پذیرائی حا صل ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

صارفین آئیسکو کی ان سر وسز پر بجلی چوری کی اطلاع ، بجلی بل کی وصولی میں تاخیر، زائد بلنگ اور لو وولیٹج کی شکایات کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ شیڈول، ٹیرف میں تبدیلی اور کنکشن کے متعلق معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :