تحصیلدار کی آسامیوں کیلئے مقابلے کے امتحانات میں شریک امیدواراپنے ساتھ موبائل لے کر نہ آئیں ‘امتحانی مرکز میں داخلے کے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں

بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی تحصیلدار کی آسامیوں کیلئے مقابلے کے امتحانات میں شریک امیدواروں کو سختی سے ہدایت

پیر 14 نومبر 2016 22:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام تحصیلدار کی آسامیوں کے لیے منعقد ہونے والے مقابلے کے امتحانات میں شریک امیدواروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے ساتھ موبائل لے کر نہ آئیں جبکہ امتحانی مرکز میں داخلے کے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں بصورت دیگر انہیں امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی، پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام مذکورہ امتحان کا آغاز بروز سوموار ہوا اور امیدواروں کی حاضری 70 فیصد سے زائد رہی، تاہم واضح ہدایات کے باوجود امیدوار اپنے ہمراہ موبائل لے کر آئے جس بناء پر امتحانی عمل تاخیر سے شروع ہوا، امتحان کے پہلے مرحلے میں قلات، مکران، نصیر آباد اور ژوب زونز کے امیدوار شریک ہیں، امتحانات کے لیے بہترین انتظامات اور پولیس کی جانب سے بھرپور حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں، آئی جی پولیس ، ڈی آئی جی کوئٹہ اور کمشنر کوئٹہ نے امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :