تمبو‘پانی کے تنازعے پر 2قبائل مابین مسلح تصا دم ‘فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق‘3زخمی

پیر 14 نومبر 2016 22:45

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) تھانہ باباکوٹ کے حدود میں پانی کے تنازعے پر دو قبائل کے در میان مسلح تصا دم کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 3زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ باباکوٹ کے حدود میںلہڑی اور عمرانی قبائل کے دوگروپوںمیں پانی کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں زمان چننی نا می شخص ہلاک جبکہ3 افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کی حالت تشویش نا ک نازک بتا جارہی ہیں آخری اطلاح تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔