سندھ فوڈ اتھارٹی کے قیام سے غیر معیاری اشیاء کامکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ
پیر 14 نومبر 2016 22:46
(جاری ہے)
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اِس قانون کے تحت اشیاء و مصنوعات کی فروخت کے سلسلے میں کسی بھی تا جر یا کسی بھی دوسرے شخص کی جانب سے جھوٹی یا گمراہ کُن تشہیرپر قانون کے تحت تادیبی کاروائی ممکن ہوسکے گی خواہ تشہیر کیلئے وال چاکنگ ، سائن بورڈ، نیون سائن، پمفلیٹ کی تقسیم و اشاعت یا الیکٹرونک میڈیا کا سہارا لیا گیا ہوبِل کے بارے میں مزید معلومات دیتے انہوں نے مزید کہا نے کہا اِ س قانون کے تحت ایسی غیر معیاری اشیاء اور مصنوعات کی فروخت پر بھی کاروائی کے جائے گی جن پر انعامات یا دوسری مفت اشیاء کا لالچ دیا گیا ہو مزیداِ س قانون کے تحت اگر اشیا ء یا مصنوعات میں ملاوٹ یا ردوبدل پایا گیا تو سخت قانونی کاروائی ممکن ہو سکے گی ۔
انہوں نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کومبارکباد پیش کی اور منتظمین کو حکومت کی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس سے قبل اپنے خیر مقدمی کلمات میںعمرغوری چیئر مین کنزیومرس آئی پاکستان نے سید ناصر حسین شاہ کی بطور وزیر خوراک کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کے قیام کے سلسلے میں ان کی کوششیںبارآور ثابت ہورہی ہیںجس کے لیے ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں۔ اس اتھارٹی کے قیام میں تاخیر کی وجہ سے سندھ میں غیر صحتمندانہ اور مضر صحت اشیاء کی مارکیٹوں میں کھلے عام فروخت جاری ہے جس کے اب خاتمہ ہونے کی توقع پیدا ہوگئی ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر ایم۔اے ۔ جبار سابق نائب صدر FPCCIاور ممبر بورڈ کمیٹی پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی PSQCAنے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا ۔ تاکہ ملکی مارکیٹوں میں غیر معیاری مصنوعات کی بیج کنی ہوسکے اورصنعتی ترقی ہو اور مضبوط معیشت کی منزل کو حاصل کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کسٹمر سیٹسفیکشن ایوارڈز ایسے مینوفیکچرر بزنس مینوں کو سراہنے کیلئے ہے جواپنی پروڈکٹس اور سروسز سے صارفین کا اعتماد حاصل کرتے ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راسم خان صدرکنزیومر وائس پاکستان نے تمام معزز مہمانانِ گرامی کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں قائم انڈسٹری صارفین کی پسند کو ترجیح دے تاکہ اسکا فائدہ نہ صرف عام آدمی کو پہنچے بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی ہماری مصنوعات کی کھپت ہوسکے۔تقریب سے IPO پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید نصر اللہ اور سہیل انجم سابق صدر ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی سید ناصر حسین شاہ وزیر ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ سندھ نے ایوارڈ تقسیم کیئیISO Standardsکی اہمیت کے حوالے سے کنزیومرس آئی پاکستان کا یہ نواں سیمینار تھاجس میں مہمان اسپیکرز نے ISO اسٹینڈرڈز کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں تفصیل سے شرکا ء کو آگاہ کیا ۔ تقریب میں کثیر تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی جن میں تاجربرادری اور ان کی انجمنوں کے نمائندگان سرکاری آفیشلز NGOs کے نمائندگان اور پریس اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.