گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج لاڑکانہ میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے موضوع پر سیمینار

پیر 14 نومبر 2016 22:46

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) گورنمنٹ آرٹس اینڈ کامرس کالج لاڑکانہ میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات کے درمیان تقاریری مقابلے ہوئے۔ تقریری مقابلے میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ وسیع ہے جس سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت بجلی کے مختلف منصوبے مکمل کئے جائیں گے، منصوبے سے بلوچستان کے لوگوں کو بھی فوائد حاصل ہوں گے اور صنعتی زونز قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان تجارت کیلئے مرکزی دروازے کی حیثیت اختیار کر لے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کاشف علی ٹیپو نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے ملک میں سرمایہ کاری ہوگی اور خوشحالی کے نئے دؤر کا آغآز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے نوجوانوں میں بے تحاشہ ٹیلنٹ ہے جنہیں مستقبل میں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :