خود بخود بننے والے گڑھے کے باعث درجنوں شہری گھر چھوڑنے پر مجبور

Ameen Akbar امین اکبر پیر 14 نومبر 2016 21:41

خود بخود بننے والے گڑھے کے باعث درجنوں شہری گھر چھوڑنے پر مجبور

رپن، برطانیہ میں خودبخود بننے والے گڑھے کی وجہ سے نارتھ یارکشائر کے علاقے کے درجنوں گھروں کے رہائشی علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
خود بخود بننے والے اس گڑھے کی چوڑائی 60 فٹ اور گہرائی 30 فٹ ہے۔ اس گڑھے سے علاقے کے 12 گھر براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔ اس ایک گڑھے کے نمودار ہونے کے بعد علاقے میں مزید دراڑیں بھی سامنے آئیں ہیں۔

(جاری ہے)


برٹش جیولاجیکل سروے کے ماہرین ڈرون کی مدد سے ان گڑھوں کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ اندازہ لگایا جا سکے کہ ان میں اضافہ ہو گا یا نہیں۔


جس علاقے میں یہ گڑھا نمودار ہوا ہے وہ جپسم کے ذخائر کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔نارتھ یارکشائر فائر سروس سٹیشن کے منیجر کا کہنا ہے کہ علاقے میں اس طرح کے گڑھے نمودار ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے۔فائر سروس کے مطابق تازہ ترین گڑھے سے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

Browse Latest Weird News in Urdu