بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، خارجہ سیکرٹری اعزاز چوہدری کا بھارتی قابض افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی بلااشتعال خلاف ورزی پر سخت احتجاج

پیر 14 نومبر 2016 22:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری نے پیر کو بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے بھارتی قابض افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی بلااشتعال خلاف ورزی پر سخت احتجاج کیا ہے جس کے نتیجہ میں بھمبر کے علاقہ میں 7 پاکستانی فوجی شہید ہوئے۔

(جاری ہے)

خارجہ سیکرٹری نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر بالخصوص گذشتہ دو ماہ کے دوران بھارتی افواج کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کی مذمت کی جو بین الاقوامی قانون اور 2013ء کی سیز فائر مفاہمت کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج کا جارحانہ رویہ علاقائی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ خارجہ سیکرٹری نے بھارتی ہائی کمشنر سے کہا کہ وہ بھارتی حکومت کو بلااشتعال فائرنگ بند کرنے اور سیز فائر پر عمل کرنے پر زور دیں۔

متعلقہ عنوان :