پاکستان اور برطانیہکا انسداد دہشت گردی‘ منظم جرائم‘ غیر قانونی امیگریشن ‘ منی لانڈرنگ اور انسداد منشیات سمیت انٹیلی معلوما ت اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

عمران فاروق کا قتل الطاف حسین نے کرایا ، 22 اگست کی تقریر پر الطاف حسین کے خلاف بھر پور کارروائی اور الطاف حسین، محمد انور اور دیگر کر داروں تک رسائی دی جائے ، برطانیہ پاکستان کے خلاف اپنی سر زمین کے استعمال کی روک تھام کو یقینی بنائے،وزیر داخلہ چوہدری نثار کا برطانوی ہم منصب امبر رڈ کے ساتھ ملاقات میں مطالبہ , دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں قابل قدر ہیں، پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس ہے ، برطانیہ کسی کو بھی اپنی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا ،برطانوی وزیر داخلہ امبر رڈ کی یقین دہانی