Live Updates

پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کا اجلاس ،سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی کل سماعت کی منصوبہ بندی کی گی

جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

پیر 14 نومبر 2016 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) ممتاز ماہر قانون اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان کی زیر صدارت قانونی ٹیم کا اجلاس ،سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس معاملے پر کل (منگل کو )صبح ہونے والی سماعت کی منصوبہ بندی کی گئی ۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میںبتایا گیا کہ سپریم کورٹ میں جمع کروانے والے شواہد کو حتمی شکل دی جارہی ہے ، نئے دستاویزی شواہد میں وزیر اعظم کے اثاثوں اور اکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہیں، دوران سماعت جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں وزیر اعظم اور انکے بچوں کے جوابات کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا اور ہر اہم نکتے پر مفصل شواہد کی تیاری کا فیصلہ کیا گیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات