شاہ عبداللطیف بھٹائی ؒ کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے میں پھیلایا جائے اور بھائی چارگی کے پیغام پر عمل کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ
پیر 14 نومبر 2016 22:51
(جاری ہے)
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی سرزمین صوفیوں، بزرگوں اور دانشوروں کی سرزمین ہے جنہوں نے اپنے کلام ، بیان اور پیغام میں ہمیشہ محبت، اخوت، بھائی چارگی، امن، اور انسان دوستی کا درس دیا ہے ۔
انہوںنے کہاکہ شاہ صاحب کا کلام دنیا کے لئے آسودگی و خوشحالی کے دعاؤں سے مزین ہے اور شاہ بھٹائی ؒنے نفرتوں، مفافقوں، غریب دشمنوں، منافع خوروں، وطن دشمنوں اور مفاد پرستوں کے خلاف اپنے اشعار میں اظہار کیا ہے اور اپنے ہر شعر میں اپنے دیس کے حالات کی واضح عکاسی کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبہ میں بسنے والوں پر زور دیا کہ وہ ان بزرگوں کی تعلیمات پر عمل کرکے صوبہ سندھ کو ترقی، خوشحالی اور بہتری کی طرف لے جانے کیلئے حکومت کی کوششوں میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں۔ سید مراد علی شاہ نے نئی نسل باالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے حصول کی طرف بھرپور توجہ دیں اور محنت ، جدوجہد اور مقابلہ تعلیم کو اپنے کیرئیر کا حصہ بناتے ہوئے شاہ لطیف ؒ کے پیغام پر عمل پیرا ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کے موقعہ پر درگاہ پر سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.