سر چھپانے کیلئے چھت کا حصول ہر شخص کا بنیادی حق ہے ،حکومت سستے ،معیاری گھر کی فراہمی کیلئے میگاپراجیکٹس پر کام کررہی ہے‘رفیق رجوانہ
گذشتہ چند برسوں کے دوران ہائوسنگ کے شعبے میں خاصی ترقی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں عوام کو سستے اور معیاری گھروں کی فراہمی یقینی ہوئی ہے ‘گورنر پنجاب
پیر 14 نومبر 2016 22:54
(جاری ہے)
قبل ازیں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہائوس لاہور میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے 10 رکنی وفدنے اکبر شیخ کی قیادت میں ملاقات کی۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ سر چھپانے کے لئے چھت کا حصول ہر شخص کا بنیادی حق ہے اور حکومت سستے اور معیاری گھر کی فراہمی کے لئے میگاپراجیکٹس پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران ہائوسنگ کے شعبے میں خاصی ترقی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں عوام کو سستے اور معیاری گھروں کی فراہمی یقینی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے کی ترقی سے کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہواہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معیار تعمیر کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ حفاظتی انتظامات کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔اس موقع پروفدنے ایسوسی ایشن کے مقاصد اور اب تک کی کارکردگی بالخصوص کم آمدن والے طبقہ کیلئے گھر کی سہولت کی فراہمی کے حوالے سے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا۔ وفد نے گورنر پنجاب کو انہیں درپیش مختلف مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔ دریں اثناہء، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے آج لائن آف کنٹرل پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر پنجاب نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین جو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘امریکی میڈیا کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.