فوڈ اتھارٹی کے لاہور،گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں چھاپی5 ہوٹل اور بیکریاں سیل
ڈی جی فوڈاتھارٹی نوراالامین مینگل کی نگرانی میں شیخوپورہ روڈ پر جوس اور ملک فیکٹری چیکنگ کے بعد سیل پریمیئر کیمیکل انڈسٹری سے 10 ہزار لیٹر مضرصحت جوس اور دودھ برآمد،تمام سٹاک مارکیٹ سے فوری واپس اٹھانے کی ہدایت ناقص صفائی،غیرمعیاری غذائی اجزاء کے استعمال پر گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں 9 ہوٹلوں کو 2 لاکھ روپے جرمانہ
پیر 14 نومبر 2016 22:54
(جاری ہے)
دریں اثناء ٹولنٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ چھاپے کے بعد دی جانے والی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ڈائریکٹر آپریشن لبنیٰ رشید نے دورہ کیااور صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
گلبرگ کی ٹیم نے مان نان شاپ،نشتر ٹائون کی ٹیم نے چوہدری فوڈ اور فیصل برگرز کو زائدالمعیادخوردنی تیل، ناقص صفائی اور مضر صحت غذائی اجزاء کے استعمال پر جرمانہ کیا۔ فیصل آباد میں ملت چوک میں ریبک پیزا،ہاٹ پیزا ہٹ اور دی پیزا ہٹ اینڈفرائیڈچکن کو کھانے پینے کی اشیاء پر نامناسب لیبلنگ،اشیاء پر تاریخ تنسیخ نہ ہونے ،حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات،صفائی کے ناقص انتظامات اور گندے بدبودارکھلے کوڑا دانوں کی وجہ سے بالترتیب دس اور بارہ بارہ ہزار روپے جرمانہ کیا۔ستیانہ روڈ پر آئیڈیل سویٹس اینڈ بیکر،چنک اینڈ چیزز او رشہزاد ریسٹورنٹ کو ریسٹورنٹ کو پانی کے فلٹر میں پھپھوندی کی موجودگی ، بچا کھچا کھانا کچن میں موجود ہونے،نامناسب لیبلنگ،تاریخ تنسیخ نہ ہونے اور فالتو سامان کی موجودگی پر35 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔گوجرانوالہ کی ٹیم نے چن دا قلعہ میں سیالکوٹ سویٹس،پاک سویٹس اورمہر حسن ہوٹلکو مکھیوں کی موجودگی ،زائدالمعیاداشیاء خوردونوش،حشرات کی موجودگی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر جرمانہ عائدکرنے ہوئے سیل کر دیا گیا جبکہ سیٹلائٹ ٹائون میں چائنہ بیکرزکو صفائی کے مخدوش حالت پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا ۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.