وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات

پاک برطانیہ دو طرفہ امور‘ بانی ایم کیو ایم ‘ انسداد منشیات ‘ انسانی اسملنگ کی روک تھام پر تبادلہ خیال چوہدری نثار علی خان نے الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم ہونے پر تشویش کا اظہار کردیا

پیر 14 نومبر 2016 22:55

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے متحدہ قائد کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم ہونے پر تشویش کا اظہار کیا‘ برطانوی وزیر داخلہ نے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت ‘ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پیر کے روز لندن میں برطانوی ہم منصب امبررڈ سے ملاقات کی جس میں دونوں راہنمائوں کے درمیان پاک برطانیہ دو طرفہ امور‘ بانی ایم کیو ایم ‘ انسداد منشیات ‘ انسانی اسملنگ کی روک تھام‘ انسداد دہشت گردی‘ تکنیکی معلومات کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار علی خان نے الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ برطانوی وزیر داخلہ نے اس موقع پر پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ وقعات کیمذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ (عابد شاہ)