بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے، شاہ محمودقریشی

پیر 14 نومبر 2016 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے‘ کشمیر کے موقف پر بھارت کی سیاسی ہار ہوچکی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت ایل او سی کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے جو قابل مذمت ہے‘ آج شہید ہونے والوں کا تعلق ملک کے مختلف حصوں سے ہے کشمیر میں بھارت سیاسی طورپر ہار چکا ہے انہوںنے کہا کہ شاہ نورانی میں بڑا نقصان ہوا وزیراعظم آج افتتاح کیلئے گوادر جارہے تھے اگر وہ شاہ نورانی چلے جاتے تو وہاںکے لوگوں کو ڈھارس ملتی شاہ نورانی واقعے کے بعد وزیر داخلہ بلوچستان اور وفاق کے بیانات مختلف ہیں۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :