پنجاب آرگینک فارمنگ ایکٹ سے عوام کو صحت کے مسائل سے چھٹکارا دلانے میں مددگار ثابت ہوگا،ڈاکٹر عابد محمود

پیر 14 نومبر 2016 22:58

فیصل آباد۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) پنجاب آرگینک فارمنگ ایکٹ2016 عوام کو زرعی ادویات اور غیر نامیاتی کھادوں کے بے جا استعمال کی وجہ سے صحت کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا ۔نامیاتی طریقہ سے پیدا شدہ زرعی اجناس قوت وغذائیت کے ساتھ بیماریوں سے بھی پاک ہوتی ہیں یہ بات ڈاکٹر عابد محمود ڈائریکٹر جنرل زراعت تحقیق پنجاب نے پنجاب آرگینک فارمنگ ایکٹ 2016کے حوالہ سے ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر مخدوم حسین ڈ ائریکٹر گندم ، ڈاکٹر شہزادہ منور مہدی ڈائریکٹر سوائل فرٹیلٹی ، ڈاکٹر شاہد ضیا ء لوک سانجھ فاونڈیشن ، ڈاکٹر جاوید اختر ڈائر یکٹر سوائل سائنس زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے علاوہ سرکاری اور پرائیوٹ اداروں کے نمائندگان و سائنسدانوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ڈاکٹر شہزادہ منور مہدی ڈائریکٹر سوائل فر ٹیلٹی نے آرگینک فارمنگ ایکٹ 2016کی تیاری کے حوالہ سے ایک ڈرافٹ پیش کیا جس پر شرکاء نے اپنی تجاویز پیش کیں اور ِاطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :