میرے اور حسین نواز کے وکیل اکرم شیخ ہوں گے اور (کل) ہر صورت عدالت کے سامنے دستاویزات جمع کرائی جائیں گی ، مزید وقت نہیں لیا جائے گا، وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 14 نومبر 2016 23:02

میرے اور حسین نواز کے وکیل اکرم شیخ ہوں گے اور (کل) ہر صورت عدالت کے سامنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے اور حسین نواز کے وکیل اکرم شیخ ہوں گے اور (کل) ہر صورت عدالت کے سامنے دستاویزات جمع کرائی جائیں گی ، مزید وقت نہیں لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ وکیل تبدیل نہیں کیا گیا بلکہ ایک اور وکیل کو شامل کیا گیا ہے ۔ میرے اور حسین نواز کے وکیل اکرم شیخ ہوں گے جب کہ سلمان بٹ وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت مزید وقت نہیں لیا جائے گا ۔ کیس چل رہا ہے اور اسی طرح چلتا رہے گا مگر (کل) ہرحال میں عدالت کے سامنے دستاویزات جمع کرائی جائیں گی ۔