کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید پاک فوج کے 2جوان سماہنی اور بھمبروٹ سیداں میں سپرد خاک

پیر 14 نومبر 2016 23:03

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونیوالے حوالدار ظفر حسین کو بھمبروٹ سیداں میں جب کہ شہید سپاہی تنویر کوسماہنی میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو شہید حوالدار ظفر حسین کو بھمبروٹ سیداں کے علاقے میں اور سپاہی تنویر کو سماہنی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ دونوں شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔ واضح رہے کہ حوالدار ظفر حسین اور سپاہی تنویر لائن آف کنٹرول پربھارتی بلا اشتعال فائرنگ میں شہید ہو ئے تھے۔ …(م د)