وزیراعلیٰ بلوچستان کا پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 14 نومبر 2016 23:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مرحوم ایک انتہائی تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاست دان تھے جنہوں نے تمام عمر اپنی سیاسی جماعت کے ساتھ وفاداری نبھاتے ہوئے عوامی سیاست کی، سیاسی اور عوامی حلقوں میں مرحوم کی سیاسی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے ملک ایک اچھے سیاست دان سے محروم ہو گیا ہے، وزیراعلیٰ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :