ہزار روپے کے کرنسی نوٹ ختم نہیں کئے جا رہے‘40 ہزار روپے کے پرائز بانڈ بھی ختم کرنے کا کوئی ارادہ زیر غور نہیں‘ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار

پیر 14 نومبر 2016 23:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ ختم نہیں کئے جا رہے اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈ بھی ختم کرنے کا کوئی ارادہ زیر غور نہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ ایسی افواہیں مذموم عزائم رکھنے والے لوگ پھیلا رہے ہیں۔ 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز ختم کرنے کا حکومت کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :