ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سواربیٹا جاں بحق، ماں اور بہن شدید زخمی

منگل 15 نومبر 2016 10:53

خانیوال ۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سواربیٹا جاں بحق جبکہ ماں اور بہن شدید زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق کبیروالہ کا رہائشی 18سالہ فرحان اپنی والدہ مختیاراں بی بی اور 22سالہ بہن فرزانہ بی بی کے ہمراہ ڈاکٹر سے چیک اپ کے لیے موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ کبیروالہ موڑ کے قریب اچانک سامنے سے ٹرالر آگیا جس سے بچتے ہوئے ان کی موٹر سائیکل بے قابو ہوکر ایک ٹرک سے جا ٹکرائی، تصادم کے نتیجے میں تینوں شدید زخمی ہو گئے،ریسیکو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فرحان چل بساجبکہ اس کی والدہ مختیاراں بی بی اور فرزانہ بی بی زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :