شہریوں کے لیے مکہ کی ثقافت جاننے کا سنہری موقع

منگل 15 نومبر 2016 08:40

شہریوں کے لیے مکہ کی ثقافت جاننے کا سنہری موقع

مکہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15نومبر 2016 ) : مکہ کی اسلامی تاریخ جاننے کا شہریوں کے لیے انتہائی نایاب موقع ہے۔ جمعرات کے روز اسلامی ورثے کا نام سے فیسٹول کا انعقاد کیاہے ۔ اس فیسٹول سے شہریوں کے لیے نادر موقع ہے کہ وہ اس فیسٹول میں شرکت کریں اور اسلامی تاریخ سے روشناس ہے ۔

(جاری ہے)

اس فیسٹول میں مکہ اور اس کے مضافات کی پرانی تہذیب کے بارے میں اور اسلامی تاریخ کے بارے میں کافی کچھ بتایا گیاہے ۔یہ فیسٹول مکہ کے ضلع الظہرہ میں منعقد کیا گیاہے اور یہ فیسٹول تقریباََ30دن تک جاری رہے گا۔اس فیسٹول میں مکہ کے رہائشیوں کے زندگی گزارنے کے طریقے،ان کی تاریخ روایات، مختلف کام کرنے کے طریقے اور بہت کچھ دیکھ سکتے ہیں۔