دبئی: انٹر سٹی بسوں پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کر دی گئی

منگل 15 نومبر 2016 08:50

دبئی: انٹر سٹی بسوں پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کر دی گئی

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15نومبر 2016 ) : دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے انٹرسٹی بسوں میں مسافروں کے لیے مفت وائی فائی سروس شرو ع کر دی ہے ۔ آرٹی اے نے فی الحال یہ سروس شارجہ اور ابوظہبی میں چلائی جانے والی 106بسوں میں فراہم کی ہے ۔

(جاری ہے)

انٹرسٹی بس ایجنسی کے سی ای اوعبداللہ یو سف کا کہناہے کہ ہمارا مقصد ہے کہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کریں ۔ انٹر سٹی بسوں میں وائی فائی کی سہولت فراہم کرنا انہی کوششوں میں سے ایک ہے ۔آ رٹی اے کی طرف سے نئی سے نئی ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔