عجمان: شہریوں پر پہلے تھوکنا اور پھر ان کی جیبوں کا صفایا کرنے والے دو افراد گرفتار

منگل 15 نومبر 2016 08:50

عجمان: شہریوں پر پہلے تھوکنا اور پھر ان کی جیبوں کا صفایا کرنے والے ..

عجمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15نومبر 2016 ) : عجمان پولیس نے دو افریقی شہریوں کو گرفتار کیاہے جو چوری اور جیب تراشی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ انہیں اطلا ع ملی تھی کہ کچھ افراد پہلے کسی بھی فرد پر تھوک پھینکتے اور پھر اس معذرت کرنے اور صاف کرنے کے بہانے شہری کی جیب کا صفایا کر دیتے تھے ۔

(جاری ہے)

پولیس کو ان افراد کے بارے میں متعدد شکایات بھی موصول ہو چکی تھیں ۔ جس کے بعد سے پولیس ان کی تلاش میں سرگرداں تھی ۔پولیس ذرائع کا کہناہے کہ لوگوں پر پہلے تھوکنا اور پھر ان کی جیبوں کا صفایا کرنا بالکل نئی بات ہے ۔اسطرح کا کوئی بھی کیس پہلے سامنے نہیں آیا ۔خفیہ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج ان جیب کتروں کاپتہ چلایا اور انہیں گرفتارکر لیا۔