آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 نومبر سے شروع ہوگا

منگل 15 نومبر 2016 10:53

ایڈیلیڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 سے 28 نومبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پروٹیز نے کینگروز کو 177 رنز سے مات دی جبکہ ہوبارٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پروٹیز نے کینگروز کو ایک اننگز اور 80 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 نومبر تک ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :