شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 273 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

منگل 15 نومبر 2016 11:19

شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 273 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 273 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سندھ کے عظیم روحانی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 273 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات منگل کی صبح سے شروع ہوگئی ہیں ۔ صوبہ اور ملک بھر سے ہزاروں زائرین عرس میں شرکت کے لئے درگاہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر حکومت سندھ نے صوبہ بھر میں ایک روزہ تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے سکیورٹی کے لئے تین ہزار سے زائد پولیس اور رینجرز اہلکار درگاہ پر تعینات کیے ہیں ۔