امریکی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ تین ماہ کی کم ترین سطح پر

منگل 15 نومبر 2016 11:19

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) امریکی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ 2 فیصد گر کر تین ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے جس کی وجہ تیل کی سپلائی میں فراوانی ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں وقفے سے قبل برنٹ نارتھ سی کروڈ 1.11 ڈالر (2.5 فیصد) کم ہوکر 43.64 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 1.12 ڈالر (2.6 فیصد) گرنے کے بعد 42.29 ڈالر فی بیرل رہے۔

متعلقہ عنوان :