ہمیں عدالت عظمی پر پورا اعتماد ہے ، خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 نومبر 2016 11:12

ہمیں عدالت عظمی پر پورا اعتماد ہے ، خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15نومبر 2016ء) : سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پانامہ کیس کی سماعت پرتبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالت عظمیٰ پر پورا اعتماد ہے۔ ہمیں عدالت سے انصاف ملا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کیے گئے دعوے کھوکھلے نکلے ہیں۔

دونوں فریقین ملک کی سب سے بڑی عدالت میں موجود ہیں۔ ہم عدالت میں اپنےمقدمے کا دفاع کر رہے ہیں۔کل بھی ہماری فتح ہوئی تھی اور دوبارہ بھی ہمیں عدالت سے انصاف ملے گا۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف کے ہمراہ خواجہ سعد رفیق نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مقدمہ جب عدالت میں زیر سماعت ہوتو اس پر تبصرے سے گریز کرنا چاہیے، پی ٹی آئی اپنے ہی نام کی ضد ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جلن کےلیے کون سی دوا ہوگی اس پر غور کررہے ہیں۔ عدالت نے راولپنڈی کے شخص کو سیاست نہ کرنے کا سرٹیفیکیٹ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مخالفین کو ہدایت دے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کی سماعت کو 17 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے حسن اور حسین نواز کو آئندہ سماعت پر دستاویزات جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :