شادی کی تصدیق کے بعد نور نے اپنا نام بدل کر نور ولی رکھ لیا

دونوں اداکاروں کی شادی بہت پہلے ہو چکی تھی لیکن فلم ’’عشق پازیٹو‘‘ کی ریلیز کے باعث اس کا اعلان نہیں کیا تھا‘ولی حامد علی خان

منگل 15 نومبر 2016 11:48

شادی کی تصدیق کے بعد نور نے اپنا نام بدل کر نور ولی رکھ لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) اداکارہ نور نے ولی حامد علی خان سے شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کر کے نور ولی رکھ لیا ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنا نام نور ولی پوسٹ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ولی حامد علی خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری شادی پہلے ہی ہوچکی تھی لیکن ہم نے اپنی فلم عشق پازٹیو کی ریلیز کی وجہ سے انائونس نہیں کی تھی ، ہم مناسب وقت کا انتظار کر رہے تھے ۔ واضح رہے دونوں فنکاروں کی طرف سے شادی کی تصدیق کرنے کے بعد شوبز سے وابستہ فنکاروں نے انہیں مبارک باد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :