امریکہ کی شاہ نورانی کی درگاہ پر دھماکے کی مذمت

دہشت گردی کو شکست دینے کا مشترکہ عزم مزید گہرا ہوا ہے،مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں،امریکا مذہبی آزادی کی حمایت جاری رکھے گا، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ الزبتھ ٹروڈ کی شاہ نورانی مزار پر دھماکے کی مذمت

منگل 15 نومبر 2016 11:55

امریکہ کی شاہ نورانی کی درگاہ پر دھماکے کی مذمت
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) امریکہ نے شاہ نورانی کی درگاہ پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کو شکست دینے کا مشترکہ عزم مزید گہرا ہوا ہے،مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں، امریکا مذہبی آزادی کی حمایت جاری رکھے گا، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ الزبتھ ٹروڈ نے شاہ نورانی مزار پر دھماکے میں جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ مذہبی آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ دہشت گردی کو شکست دینے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔ الزبتھ ٹروڈ نے مزید کہا کہ امریکی عوام دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔