Live Updates

ْ پاکستان تحریک انصاف کے پاس رونے دھونے کے سوا کچھ نہیں، وکیل تبدیل کرنا فریقین کا حق ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 15 نومبر 2016 12:05

ْ پاکستان تحریک انصاف کے پاس رونے دھونے کے سوا کچھ نہیں، وکیل تبدیل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس رونے دھونے کے سوا کچھ نہیں ، پاکستان تحریک انصاف کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت عظمی میں پیش کریں۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دستاویزات جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کے بچوں کی جانب سے تمام ثبوت داخل کرا دئیے گئے ہیں۔

وکیل تبدیل کرنے کو حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ وکیل تبدیل کرنا فریقین کا حق ہے اور ان سے یہ حق چھینا نہیں جا سکتا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس رونے دھونے کے سوا کچھ نہیں ہے اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت عظمی میں پیش کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات