پہلی نیشنل ایئر گن شوٹنگ چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

منگل 15 نومبر 2016 12:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن اسلام آباد اور گن اینڈ کنٹری کلب کے زیر اہتمام پہلی نیشنل ایئر گن شوٹنگ چیمپئن شپ کل بدھ سے گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد میں شروع ہوگی جس میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور آرمڈ فورسز کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا افتتاح گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آبادکے ایڈ منسٹریٹر رکن اسمبلی دانیال عزیز اور فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن اسلام آبادکے صدر ملک وحید کرینگے۔ چیمپئن شپ 20 نومبر تک جاری رہے گی۔